موسم کی خرابی کے باعث دو پروازوںکا رخ ملتان ائیر پورٹ کی جانب موڑ دیا گیا
لاہور( این این آئی)موسم کی خرابی کے باعث پی آئی اے کی جدہ اور شارجہ سے لاہور آنے والی پروازوں کا رخ ملتان ائیر پورٹ کی جانب موڑ دیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی جدہ اور شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز وں کو تیز آندھی کے باعث ملتان ائیر پورٹ پر لینڈ کرا دیا گیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر پی آئی کے کی پروازیں لینڈ نہیں کر سکیں ۔
ائیر پورٹ