کرئہ ارض کی انتہائی مضبوط اور طاقتور مخلوق !

  کرئہ ارض کی انتہائی مضبوط اور طاقتور مخلوق !

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرئہ ارض پر انتہائی مضبوط اور طاقتور ترین مخلوق اوریبٹیڈ یا آرمورڈ مائیٹ نامی کیڑے کو کرئہ ارض پر انتہائی مضبوط اور طاقتور ترین مخلوق مانا جاتا ہے۔ اس کیڑے کا حجم یا جثہ لگ بھگ ایک ملی میٹر ہوتا ہے لیکن وہ اپنے وجود سے ایک ہزار گنا زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 
بطور انسان اگر ہم اپنی جسامت سے د±گنے وزن کی حامل چیز اٹھا لیں تو ہمیں کسی ایتھلیٹ جیسا کارنامہ انجام دینے والا سمجھا جائے گا، لیکن اللہ تعالیٰ کی یہ چھوٹی سی مخلوق اپنے سے سیکڑوں گنا زیادہ وزن اٹھانے کا مظاہرہ کرتی ہے ،لیکن کوئی اسے تحسین بھی پیش نہیں کرتا۔واضح ہو کہ براعظم ایشیا میں پائی جانے والی چیونٹیاں اپنے جسم سے 100 گنا زیادہ وزن اٹھاتی ہیں جبکہ گوبر میں پایا جانے والا کیڑا اپنے سے 400 گنا زیادہ وزن اٹھاتا ہے ،جہاں تک اوریبٹیڈ یا آرمورڈ مائیٹ کا تعلق ہے تو ان کا مقابلہ تو مذکورہ بالا چیونٹیاں بھی نہیں کر سکتیں۔اوریبٹیڈ یا آرمورڈ مائیٹ کے انتہائی طاقتور اور مضبوط ہونے کی وجہ اس کے جسم کا بیرونی سخت اور مضبوط حصہ ہے جس کی بناوٹ ایسی ہے کہ یہ انتہائی سخت جان ہے اور اپنے سے 1180 گنا زیادہ وزن اٹھا سکتا ہے۔ 

مزید :

ایڈیشن 1 -