برج میزان،سیارہ زہرہ،23ستمبر سے 22اکتوبر
آپ دوسروں پر ضرورت سے زیادہ بھروسہ کرتے ہیں اور وہ آپ کو صرف دھوکا ہی دیتے ہیں، اسی لئے اس ہفتے اپنے معاملات ٹھیک کرنے میں کوئی بھی بات سامنے آئے تو پہلے تصدیق کر لیں پھر قدم اٹھائیں۔ نوکری میں بہتری آ سکے گی۔ من پسند جگہ رشتے کی خواہش پوری ہو سکتی ہے، بلاک رقم کی واپسی کا امکان بھی موجود ہے۔