صوابی (آئی این پی)موضع ٹوپی میں بچوں کی لڑائی پر 4 یوم قبل ہونے والی تکرار پر فائرنگ سے مسجد کو نماز ظہر پڑھنے کے لئے جانے والا شخص جاں بحق جبکہ راہگیر پڑوسی شدید زخمی ہو گیا ۔
محمد آیاز ولد رحمن اللہ محلہ زاکو ونڈ نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ ہفتہ کی دوپہر 1 بجے اپنے بھائی محمد انعام کے ساتھ قریبی مسجد نماز ظہر پڑھنے جارہے تھے کہ جب ہم اپنے مکان کے قریب پہنچے تو پہلے سے تاک میں موجود شبیر احمد ولد میرنواس خان محلہ موسی خیل سکنہ ثوپی نے ان کے بھائی محمد انعام پر پستول سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق جبکہ راہگیر پڑوسی محمد سدیس شدید زخمی ہوگئے ۔
رپورٹ میں وجہ عناد یہ بیان کی گئی ہے کہ 4یوم قبل مقتول محمد انعام اور ملزم شبیر احمد کے مابین زبانی تکرار ہوئی تھی معلوم ہوا ہے کہ تکرارِ بچوں کی لڑائی پر ہوئی تھی ٹوپی پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر مبینہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔