شہزادہ ولیم گھوڑے پر سوار گارڈز کا معائنہ کر رہے تھے کہ 3 فوجی لہرا کر گر پڑے، دیکھا تو بےہوش تھے، دستے میں کھلبلی مچ گئی، ماجرا کیا نکلا؟

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی شہزادہ ولیم گھوڑے پر سوار گارڈز کا معائنہ کر رہے تھے کہ 3 فوجی لہرا کر گر پڑے، دیکھا تو بےہوش تھے، پتہ چلا کہ کڑاکے کی گرمی نے برطانوی فوجیوں کا بھرکس نکال دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ان دنوں برطانیہ میں کڑاکے کی گرمی پڑ رہی ہے، رائل برٹش آرمی کے جوان ریہرسل میں مصروف تھے، شہزادہ ولیم گھوڑے پر سوار گارڈز کی قیادت اور معائنہ کر رہے تھے کہ اتنے میں رائل برٹش آرمی کے 3 جوان یکے بعد دیگرے لہرا کر گر پڑے، دستے میں کھلبلی مچ گئی، دیگر گارڈز نے دیکھا اور چیک کیا تو پتہ چلا کہ تینوں بے ہوش تھے۔موقع پر موجود ریسکیو عملے نے تینوں فوجیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔