دوستی نہ کرنے پر نوجوان کی لڑکے پر فائرنگ، شرمناک خبرآگئی

دوستی نہ کرنے پر نوجوان کی لڑکے پر فائرنگ، شرمناک خبرآگئی
دوستی نہ کرنے پر نوجوان کی لڑکے پر فائرنگ، شرمناک خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان(آئی این پی)تھانہ کڑی خیسور کی حدود میں دوستی نہ  کرنے کی وجہ سے   نوجوان نے معصوم لڑکے کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کڑی خیسور کی حدود درب اڈا کے قریب سی آر بی سی پل پر آصف ولد عطاء اللہ قوم بلندخیل سکنہ وانڈھا بلند خیل انٹرمیڈیٹ کے امتحان دیکر گورنمنٹ ہائی سکول کڑی خیسور سے واپس گھر آرہا تھا کہ پہلے سے موجود ملزم شہزاد ولد رمحمد ریاض قوم فقیر سکنہ ملاخیل نے اسے روکا ، آصف کے انکار پر ملزم شہزاد نے اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ،زخمی طالبعلم کو سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا۔