فارن ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے حکومت کو ڈالرایمنسٹی سکیم لانے کی تجویز دیدی

فارن ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے حکومت کو ڈالرایمنسٹی سکیم لانے کی تجویز ...
فارن ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے حکومت کو ڈالرایمنسٹی سکیم لانے کی تجویز دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فارن ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے حکومت کو ڈالرایمنسٹی سکیم لانے کی تجویز دیدی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فارن ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں صدر فارن ایکسچینج کمپنی علاﺅ الدین شیخ، ملک بوستان اوردیگر نے ڈالر کی صورتحال پر تشویش کااظہار کیا۔
صدر فارن ایکسچینج کمپنی علاﺅ الدین شیخ کاکہناتھا کہ ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیاں کی جائیں،انٹربینک سے سیروتفریح پر جانیوالوں کو سستا ڈالر نہ دیں،ڈالر ایمنسٹی لائیں، اس سے 5 سے 10 ڈالر فوری مارکیٹ میں آسکتا ہے۔
علاﺅ الدین شیخ نے کہاکہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ہمارے ساتھ بیٹھ کر پالیسی بنائیں،حکومتی غلط فیصلوں سے ہنڈی حوالہ کو ترغیب ملی ہے ۔
ملک بوستان کاکہناتھا کہ اس وقت بھی افغانستان کو ڈالر کی سمگلنگ جاری ہے،فارن ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کی تجاویز پر فوری عمل کیاجائے۔
ظفر پراچہ نے کہاکہ جب بازار میں ڈالر310 کا فروخت ہو گا تو کون انٹر بینک آئے گا،4 ارب ڈالر کے کنٹینر ز پورٹ پرکھڑے ہیں ، وہ کلیئر کئے جائیں۔