سینئر بھارتی اداکار منگل دھلون چل بسے

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی وڈ اور بھارتی ٹی وی کے سینئر اداکار منگل دھلون وفات پا گئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق منگل دھلون کینسر جیسی موذی مرض میں مبتلا تھے، حالت تشویشناک ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کئی روز انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج رہے تاہم آج صبح وہ دم توڑ گئے۔
بالی وڈ میں انہوں نے جنون اور بنیاد جیسی فلموں سے شہرت پائی، اس کے علاوہ ان کے کیریئر میں ٹرین ٹو پاکستان، دل تیرا عاشق، رنبھومی سمیت کئی فلمیں شامل ہیں، انہوں نے ٹی وی پر بھی اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔