شدت پسند کی لاش بکتر بند گاڑی پر گھمانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر متعلقہ تھانیدار کو سزا دیدی گئی 

شدت پسند کی لاش بکتر بند گاڑی پر گھمانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر متعلقہ ...
شدت پسند کی لاش بکتر بند گاڑی پر گھمانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر متعلقہ تھانیدار کو سزا دیدی گئی 
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) پشاور میں پولیس کی بکتربند پر شدت پسند کی لاش رکھ کر لانے کی خبر سامنے آنے کے بعد کپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور پولیس نے تھانہ متنی کے ایس ایچ او کو معطل کردیا اور معاملے کی تحقیقات کےلیے کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق گزشتہ دنوں قبل پشاور کے علاقے متنی میں آپریشن کے دوران شدت پسند کو ہلاک کیا گیا تھا اور بعد میں  بکتربند پر رسیوں سے لاش باندھ کر لائی گئی تھی۔انکوائری آفیسر ایس پی صدر کو مقرر کیا گیا ہے۔