بیٹوں نے زمین کے تنازع پر باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا

بیٹوں نے زمین کے تنازع پر باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا
بیٹوں نے زمین کے تنازع پر باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیصل آباد میں بیٹوں نے زمین کے تنازع پر باپ کو قتل کر دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بیٹوں مدینہ ٹاؤن میں بیٹے باپ سے زمین نام کروانا چاہتے تھے جس پر باپ راضی نہ تھا، بیٹوں نے بہت کوشش کی لیکن بات جھگڑے کی صورت اختیار کر گئی۔ بیٹوں نے مل کر باپ کو موت کی نیند سلا دیا۔

دوسرا واقعہ ڈی جی خان میں پیش آیا جہاں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔