وزیراعظم شہباز شریف سے مریم نواز کی ملاقات، سیاسی صورتحال اور بجٹ پر تبادلہ خیال

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ملاقات کی جس کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور بجٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نون لیگی رہنما مریم نواز نے وزیراعظم شہباز شریف سے آئندہ سیاسی حکمت عملی اور مہنگائی سے پیدا شدہ عوام کیلئے مشکل صورت حال پر بات چیت کی، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ عوام دوست بجٹ پیش کر کے مہنگائی کم کرنے کی کوشش کی، وسائل محدود تھے اس کے باوجود تمام تر کوششیں بروئے کار لائے۔
ملاقات میں مسلم لیگ نون کے اہم رہنما اعظم تارڑ، ملک احمد خان، رانا ثناءاللہ اور عطا تارڑ نے بھی شرکت کی۔