ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ میں بھارت کی شکست ،شعیب اختر نے بھارتی کھلاڑی محمد شامی کو مرچیں لگا کر سکور برابر کردیا

ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ میں بھارت کی شکست ،شعیب اختر نے بھارتی کھلاڑی محمد شامی ...
ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ میں بھارت کی شکست ،شعیب اختر نے بھارتی کھلاڑی محمد شامی کو مرچیں لگا کر سکور برابر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ  کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو 209 رنز سے شکست دے دی جس کے بعد بھارتی سورماوں کو اپنی ہی عوام سے سخت ترین تنقید کا سامنا ہے ، ایسے میں شعیب اختر نے محمد شامی کو طنز یہ ٹوئٹ کر کے سکور برابر کر  دیا ۔ 

تفصیل کے مطابق گزشتہ سال آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی فائنل میں جب انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی تو شعیب اختر نے ٹوئٹر پر ٹوٹے ہوئے دل کا ایموجی شئیر کر کے اپنی افسردگی کا اظہار کیا تھا ، اس پر محمد شامی نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ یہ 'کارما، ہے ۔محمد شامی کے اس بیان کو کافی تنقید کا بھی نشانہ بنا یا گیا تھا ۔اب آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر شعیب اختر نے محمد شامی کی پرانی ٹوئٹ کو رپلائی کرتے ہوئے لکھا کہ معاف کرنا دوست ، یہ کارما ہے ۔

مزید :

کھیل -