محکمہ اینٹی کرپشن کے عمران خان کی بہن اور بہنوئی کی گرفتاری کے لیے چھاپے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ اینٹی کرپشن نے عمران خان کی بہن عظمیٰ خان اور ان کے شوہر کی گرفتاری کے لیے لاہور اور لیہ کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے تاہم دونوں گرفتار نہ ہوسکے۔
ترجمان اینٹی کرپشن عبدالواحد کے مطابق چھاپےلاہوراورلیہ میں واقع ان کےگھروں پرمارے گئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن پراربوں روپے کی زمین دھوکادہی سےخریدنےکامقدمہ ہے، ڈاکٹر عظمیٰ خان نے اربوں کی زمین صرف 13 کروڑ میں خریدی، ڈاکٹر عظمیٰ کیخلاف لیہ میں 5261 کنال اراضی غیر قانونی طور پر خریدنے کا الزام ہے، زمین دھوکہ دہی، فراڈ اور جعلسازی سے 22-2021ء میں خریدی گئی، ملزمان نے جعلی انتقالات کروائے،غیر قانونی طریقے سے خریدی گئی زمین ڈاکٹر عظمیٰ نے اپنے اور اپنے خاوند احد کے نام کی،دھوکہ دہی سے خریدے گئے رقبہ کی مالیت 6 ارب روپے سے زائد ہے،رقبہ تب خریدا گیا جب ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے گریٹر تھل کنال منصوبے کا اعلان کیا،اس منصوبے کے تحت تھل کنال کے ذریعے بنجر زمینوں کو سیراب کرنا تھا، ڈاکٹر عظمیٰ خان کو تھل کنال منصوبے کا پہلے سے علم تھا۔