پنجاب کا بجٹ آئندہ ہفتے پیش کیے جانے کا امکان

پنجاب کا بجٹ آئندہ ہفتے پیش کیے جانے کا امکان
پنجاب کا بجٹ آئندہ ہفتے پیش کیے جانے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کی نگران حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کا بجٹ آئندہ ہفتے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق بجٹ میں نئی ترقیاتی سکیمیں الیکشن کمیشن کی اجازت سے مشروط ہوں گی، بجٹ میں چار ماہ کے ترقیاتی پروگرام کیلئے 300 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز ہے جو پہلے سے جاری ترقیاتی سکیموں پر خرچ ہو گا، صحت کارڈ کیلئے 20 ارب روپے، غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والوں منصوبوں کیلئے 27 ارب روپے، زراعت کیلئے 20 ارب روپے، صحت اور تعلیم کیلئے کم ازکم 100 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔سکول ایجوکیشن کیلئے 28 ارب، ہائر ایجوکیشن کیلئے 10ارب، سپیشل ایجوکیشن کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 1 ارب روپے، اربن ڈویلپمنٹ کیلئے 12 ارب، صاف پانی اور سیوریج کے نکاس آب کی سکیموں کیلئے 7 ارب روپے، ٹرانسپورٹ کیلئے 6 ارب، ایمرجنسی سروسز کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

مزید :

قومی -بجٹ -