9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا جائے، طاہر محمود اشرفی کا مطالبہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔
استحکام پاکستان علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف مہم کو رد کرتے ہیں، ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف آئینی اور قانونی کارروائی کی جائے۔ آرمی ایکٹ کے تحت بنائی جانے والی عدالتیں جائز ہیں، 9 مئی کے سانحہ ذمہ داروں کے خلاف کی جانے والی قانونی کارروائی بھی عوام کے سامنے لائی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ صورتِ حال پر حج کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی۔