حالیہ بجٹ ملک کو مخدوش معاشی صورتحال سے نکالے گا،حشمت شاہ
لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن پی پی 149 کے رہنما سید حشمت علی شاہ نے نئے مالی سال کے بجٹ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملک کو مخدوش معاشی حالات سے نکالنے کیلئے درست پالیسیز کا شاندار مظہر قرار دیا ہے ۔ سنگین معاشی بحران سے نکل کر قوم خوشحالی کی منزل تک پہنچے گی ۔ بزنس کمیونٹی پر ٹیکسوں میں کمی اور سبسڈیز ملنے سے کاروبار پروان چڑھ سکیں گے ۔ حکومت کاروباری صنعتی معاشی سرگرمیوں پر بھاری ٹیکس کی شرح کم کرکے حالات سازگار بنارہی ہے ۔ معاشی اور کاروباری مسائل کے گردش زدہ حالات میں کاروباری شعبہ ہائے زندگی کو بحران کی دلدل سے باہر نکالنے سے مسائل ختم ہوسکیں گے ۔ سابق حکومت نے اہم ترین کاروباری شعبہ ہائے زندگی کو نظر انداز کرکے مسائل میں بے پناہ اضافہ کیا ہے ۔