پنجاب یونیورسٹی میں انڈر گریجوایٹ پروگرامز کیلئے انٹری ٹیسٹکا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی میں انڈر گریجوایٹ پروگرامز کیلئے انٹری ٹیسٹکا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام انڈر گریجوایٹ پروگرامز کے لئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد ہوا۔پنجاب یونیورسٹی کے انڈر گریجوایٹ پروگرامز کے لئے انٹری ٹیسٹ کیلئے 40 ہزار سے زائد طلباء و طالبات نے رجسٹریشن کرائی، وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود، چیئرمین ٹیسٹ کمیٹی ڈاکٹر ممتاز انور نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ڈاکٹر خالد محمود کا کہنا تھا کہ کراچی، کوئٹہ، پشاور، گلگت اور سکردو  سمیت 18 شہروں میں امتحانی مراکز قائم کئے گئے، لاہور میں 86 امتحانی مراکز میں داخلہ ٹیسٹ لیا گیا،تمام انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کے لئے 7 قسم کے انٹری ٹیسٹ لئے گئے انہوں نے مزید کہا کہ انڈرگریجوایٹ داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ کے 25 فیصد نمبر مختص ہیں، طلباء و طالبات کی سہولت کے لئے انٹری ٹیسٹ 2 شفٹوں میں لیا گیا۔

 نیو کیمپس میں رہنمائی کیمپ اورشٹل سروس کی سہولت دی گئی۔