انجمن آرائیں سندھ کے وفد کا لاہور آمدشاندار استقبال

انجمن آرائیں سندھ کے وفد کا لاہور آمدشاندار استقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)انجمن آرائیں سندھ کے وفد کی لاہور آمد پر انجمن آرائیں پاکستان کے جنرل سیکرٹری ملک اکبر ارائیں اور ان کی ٹیم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جس میں میاں جمیل احمد صدر پنجاب، ملک ریاض سینئر نائب صدر،چودھری ذوالفقار نائب صدر پنجاب،مہر شاہدصدر لاہور، میاں شبیر احمد میڈیا سیکرٹری، چودھری شریف صدر کینٹ، غلام مرتضیٰ چودھری نائب صدر پاکستان، مہر نصیر احمد ایگزیکٹو ممبر، میاں عابد سلطان ایگزیکٹو ممبر اور دیگر ساتھیوں نے شرکت کی۔ مہمانوں کا پھولوں کے ہار اور گلدستوں سے استقبال کیا گیا۔ پرتکلف عشایئے کے بعد تحائف اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔ کراچی سے آئے ہوئے وفد میں انجمن آرائیں سندھ پاکستان کے جنرل سیکرٹری جناب نصیراحمد آرائیں،انفارمیشن سیکرٹری میاں اشفاق مجید آرائیں، سوشل سیکرٹری رضوان شاہد آرائیں، ممبر ایگزیکٹونسیم چودھری آرائیں، انجمن آرائیں گڈاپ میاں کاشف منیر آرائیں، جنرل سیکرٹری ٹاؤن سندھ پاکستان شامل تھے۔