شہریوں کے محفوظ سفر کو ہر ممکن یقینی بنایا جائیگا، سی ٹی او

   شہریوں کے محفوظ سفر کو ہر ممکن یقینی بنایا جائیگا، سی ٹی او

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر) لاہور میں غیر قانونی، غیر معیاری گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں،رکشوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، ایک ماہ میں 10 ہزار سے زائد رکشوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کیخلاف کارروائی، چالان ٹکٹس جاری کیے گئے کارروائی سے قبل غیر معیاری سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑی مالکان، ڈرائیورز کو متعدد بار آگاہی دی گئی  انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ سے منظور شدہ گاڑیوں میں ہی سلنڈرز لگانے کی اجازت ہے انہوں نے کمرشل گاڑیوں میں مختص کردہ اور مقررہ سلنڈر سے زائد لگانے پر بھی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ گیس سلنڈر استعمال کرنے والی کمرشل گاڑیوں میں فائرفائٹنگ سلنڈرز کا ہونا بھی لازمی ہوگا۔ سی ٹی او لاہور نے ہدایت کی کہ غیر معیاری سلنڈر لگانے والی گاڑیوں کو کارروائی کیساتھ ساتھ آگاہی دی جائے، روڈ سیفٹی یونٹ بس اڈاوں، ٹیکسی، پارکنگ اسٹینڈز پر خصوصی لیکچرز در رہیں ہیں، شہریوں کے محفوظ سفر کو ہر ممکن یقینی بنایا جائیگا، ماضی میں گاڑہوں میں غیر معیاری سلنڈروں کیوجہ سے بیشتر قیمتی جانیں لقمہ اجل بنیں، شہری سیفٹی کیلئے سلنڈر سے چلنے والی کمرشل گاڑیوں میں سفر کرنے سے گریز کریں۔

مزید :

علاقائی -