سپورٹس راؤنڈ اپ

سپورٹس راؤنڈ اپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کرسٹیانو رنالڈو کے کمنٹ کو 52لاکھ ریکارڈ لائیکس 

دنیائے فٹ بال کے بے تاج بادشاہ کرسٹیانو رنالڈو کی سوشل میڈیا پر بھی بادشاہت قائم،جونیئر کھلاڑی کی تعریف کیلئے کیے گئے کمنٹ کو صرف 4دنوں میں 52 لاکھ سے زیادہ لوگ لائیک کر چکے ہیں۔ فرانس اور پیرس سینٹ جرمین کے سٹار فٹ بالر کلیان امباپے سپینش فٹبال کلب ریال میڈرڈ کا حصہ بن گئے ہیں،یہ خبر انہوں نے اپنے چاہنے والوں کیساتھ اپنے انسٹا گرام پر کلب کی جرسی میں تصویر شیئر کرتے ہوئے کی،انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ایک خواب تھا جو پورا ہوا، اپنے پسندیدہ کلب ریال میڈرڈ کو جوائن کرکے بہت خوشی اور فخر محسوس کررہا ہوں، کوئی نہیں سمجھ سکتا کہ میں اس وقت کتنا خوش ہوں۔

 فٹبالر مائیکل اوون پاکستان فٹبال لیگ کے سفیر مقرر

پاکستان فٹبال لیگ نے انگلینڈ کے سابق عظیم فٹبالر مائیکل اوون کو لیگ کے لیے اپنا سفیر مقرر کرنے کا اعلان کردیا، مائیکل اوون نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فٹبال لیگ کا حصہ بن کر بہت اچھا لگا، میں 2سال پہلے آیا تھا اور اندازہ نہیں تھا کہ یہاں فٹبال کے چاہنے والے بھی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان فٹبال لیگ کا آغاز کیا جارہا ہے اور ہمارا کام ہے اسے آگے لے کر چلیں، فٹبال لیگ کا مقصد ملک کی نمائندگی کے لیے ٹیلنٹ تلاش کرنا ہے۔ سی ای او پاکستان فٹبال لیگ احمر کنور کا کہنا ہے کہ ہم یہاں بہترین ٹیلنٹ کو تلاش کریں گے۔پی ایف ایل کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں کیا انہوں نے کہ دنیا بھر میں فٹبال کے کروڑوں مداح ہیں، اور ہم اپنے کھلاڑیوں کو مواقع دینا چاہتے ہیں تاکہ ان کا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے۔ پاکستان کے شمالی علاقوں، چمن، کراچی سمیت ہر جگہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ میں انٹرنیشنل وفود کا شکرگزار ہوں جو یہاں آئے۔ انٹرنیشنل وفود اور اسٹارز کھلاڑیوں کے ساتھ فٹبال کی بہتری کے لیے اسٹریٹجی بنائیں گے۔پاکستان فٹبال لیگ کے چیئرمین فرحان جونیجو کا کہنا ہے کہ"ارجنٹینا، امریکا، سوئٹزرلینڈ، پرتگال اور دیگر ممالک سے وفود یہاں آئے ہیں۔ آنے والے تمام وفود کا شکرگزار ہوں۔ ستاروں کی کہکشاں پاکستان میں امڈ آئی ہے۔ فٹبال کے یہی ستارے ہمارے بچوں کو فٹبال کے بارے میں گائیڈ کریں گے۔ ہر کوئی رونالڈو یا بڑا اسٹار نہیں بنتا، مگر فٹبال ہمیں ڈسپلن سکھاتا ہے کہ ہم نے زندگی کو کیسے ڈسپلنڈ طریقے سے گزارنی ہے۔ فٹبال میری زندگی کا حصہ بن چکا ہے اور بہت جلد پاکستان کے ہر ضلع میں فٹبال کے کھیل کو لے کر جائیں گے۔ پاکستان میں کرکٹ ٹی وی پر سب سے زیادہ دکھائی جانے والا جبکہ فٹبال سب سے زیادہ کھیلا جانے والا کھیل ہے۔

شارجہ کا 900 فٹ بلندی پر دو فٹبال سٹیڈیم بنانے کا اعلان

متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ نے پہاڑوں کی 9 سو فٹ بلندی پر 2 فٹبال سٹیڈیم بنانے کا اعلان کردیا۔ شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے کلبہ فٹبال کلب اور خور فکن فٹبال کلب کے لیے اونچائی پر اسٹیڈیم بنانے کا کہاانہوں نے کہا کہ فٹبال کلب کیلئے پہاڑوں کی بلندی پر اسٹیڈیم بنایا جائے تاکہ نمی سے پاک ماحول فراہم کرکے کھلاڑیوں کے لیے کھیل کے حالات کو بہتر بنایا جاسکے۔ کلبہ فٹبال کلب کیلئے اسٹیڈیم سطح سمندر سے 850 فٹ بلندی جبکہ خور فکن فٹبال کلب کیلئے 9 سو فٹ بلندی پر تعمیر کیا جائے گا، نئے سٹیڈیمز میں درجہ حرارت میں تقریباً 10 ڈگری کا فرق ہو گا۔ 

ماہ نور علی کا سنگاپور جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل 

پاکستانی کھلاڑی ماہ نور علی نے سنگاپور جونیئرسکواش چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔سنگاپور میں ہونیوالی سنگا پور جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں ماہ نور علی نے چین کی فینگ چن کو شکست دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ماہ نور علی کی جیت کا سکور 6-11، 7-11 اور 4-11 رہا، ماہ نور نے اس سے قبل آسٹریلین جونیر اوپن میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔

 باکسرمحمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے

 امریکی سٹار باکسر محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 8برس بیت گئے۔محمد علی نے 17 جنوری 1942ء کو امریکی شہر لوئسویل کے ایک مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولی اور ان کا نام کاسیئس کلے رکھا گیا، انہوں نے 1970 میں اسلام قبول کیا۔باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمد علی نے 29 اکتوبر1960ء کو آبائی قصبے لوئسویل میں پہلا مقابلہ جیتا اور 60 کی دہائی میں ہی انہوں نے روم اولمپک میں سونے کا تمغہ جیتا۔محمد علی نے 1964 میں دنیائے باکسنگ کے خطرناک ترین کھلاڑی سونی لسٹن کو شکست دے کر بے پناہ شہرت حاصل کی، 1974 میں انہوں نے جارج فورمین کو شکست دے کر 32 سال کی عمر میں باکسنگ کا عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا۔محمد علی کا باکسنگ کیریئر 20 سال پرمحیط رہا، اس دوران انہوں نے 56 مقابلے جیتے اور 37 باکسرز کو ناک آؤٹ کیا، لیجنڈ باکسرمحمد علی کو ورلڈ باکسنگ کونسل کی جانب سے کنگ آف باکسنگ کا خطاب بھی دیا گیا۔3 جون 2016ء کو یہ عظیم باکسر 74 برس کی عمر میں انتقال کر گیا لیکن ان کی یاد مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -