ٹیم میں بڑی سرجری کا وقت آگیا : محسن نقوی 

ٹیم میں بڑی سرجری کا وقت آگیا : محسن نقوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                                         نیویارک (سپورٹس رپورٹر)پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی  نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا۔ کہنا تھا کہ لگتا تھا کہ کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا لیکن بھارت  کے خلاف  انتہائی خراب کارکردگی کے بعد یقین ہوگیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے کہا کہ پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پر فارمنس پر ہے۔ ہمارا سب سے بڑا چیلنج ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے مزید کہا کہ قوم قومی کرکٹ ٹیم میں جلد بڑی سر جری ہوتی ہوئے دیکھے گی، ہم نے چیمپئنز ٹرافی کے لئے ٹیم تیار کرنی ہے اور وقت آگیا کہ باہر بیٹھے نئے ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا جائے مزید کہا کہ ٹیم کی ناقص کارکردگی کا ضرور جائزہ لیا جائے گا۔پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دنیا کی ایک بہترین ٹیم بنانا ہے مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ ٹیم میں کیا چل رہا تھا اور ہارنے کی وجوہات کیا ہیں۔پی سی بی سربراہ کے مطابق قوم کرکٹ ٹیم سے ایسی مایوس کن کارکردگی کی توقع نہیں رکھتی، ہمیں بہتر کارکردگی دکھانی ہے۔