ٹی 20ورلڈ کپ، پاکستان آج کینیڈا کے مدمقابل

  ٹی 20ورلڈ کپ، پاکستان آج کینیڈا کے مدمقابل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    نیویارک(سپورٹس رپورٹر)) ؒٹی 20 ورلڈ کپ میں آج  پاکستان اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، نیویارک میں میچ کھیلا جائیگا، یہ ورلڈ کپ کا 12واں میچ ہوگا۔ پاکستان ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ کینیڈا کی ٹیم کو سعد بن طفر لیڈ کریں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ک کپتان بابر عظم نے کہا کہ مسلسل دو میچ ہارنے کے باوجود ہمارے حوصلے پست نہیں ہیں حریف سے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرنے کیلئے تیار ہیں پاکستان کی ٹیم اپنے دونوں ابتدائی میچز ہار چکی ہے۔ گرین شرٹس کے پہلے میچ میں امریکا کی ٹیم نے سپر اوور پر 6 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے ہرا دیا۔اسی طرح کینیڈین ٹیم بھی اپنا تیسرا میچ کھیلے گی۔ میزبان امریکا نے پہلے میچ میں کینیڈا کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں کینیڈا کی ٹیم نے آئرلینڈ کی ٹیم کو 12 رنز سے شکست دی تھی۔