چیمپئنز ٹرافی،پی سی بی نے حتمی شیڈول آئی سی سی کو بھیج دیا

چیمپئنز ٹرافی،پی سی بی نے حتمی شیڈول آئی سی سی کو بھیج دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اگلے سال پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول حتمی منظوری کے لیے آئی سی سی کو بھیج دیا ہے۔شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ 19 فروری سے 9مارچ تک کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں منعقد ہو گا، بھارتی ٹیم اپنے تمام میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی۔فائنل سمیت 7 میچز لاہور میں ہوں گے جبکہ کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم افتتاحی میچ اور ایک سیمی فائنل کی میزبانی کرے گا، کراچی میں مجموعی طور پر 3 میچز ہوں گے۔پنڈی ایک سیمی فائنل سمیت 5 میچوں کی میزبانی کرے گا۔ایونٹ میں مجموعی طور پر 15میچز کھیلے جائیں گے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈد کی جانب سے میگا ایونٹ کے لئے کئے گئے انتظامات بارے بھی آگاہی رپورٹ بھیجی گئی ہے جس کا جائزہ لینے کے بعد آئی سی سی منظوری دے گا۔