سابق کپتان وسیم اکرم شکست پر کھلاڑیوں پر برس پڑے

سابق کپتان وسیم اکرم شکست پر کھلاڑیوں پر برس پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (سپورٹس رپورٹر)   سابق کپتان و مایہ ناز  فاسٹ بولر وسیم اکرم نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد خراب کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ کردیا۔قومی ٹیم  پر  تنقید کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ ٹیم میں ایسے کھلاڑی ہیں جو ایک دوسرے سے بات نہیں کرنا پسند نہیں کرتے، یہ بین الاقوامی کرکٹ ہے اور آپ اپنے ملک کے لیے کھیلتے ہیں، ایسے کھلاڑیوں کو گھر بھیج دیا جائے۔ کہا کہ برسوں کے تجربے کے باوجود رضوان جیسے کھلاڑیوں میں کھیل سے متعلق آگاہی کی کمی ہے۔ 

انہوں نے زور دے کر کہا کہ رضوان کو وکٹ لینے میں بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کے رول کو پہچاننا چاہیے تھا اور گیندوں کو زیادہ محتاط انداز میں کھیلنا چاہیے تھا۔وسیم اکرم نے کہا کہ شکست کے بعد پاکستانی کھلاڑی مطمئن دکھائی دے رہے تھے، یہ خیال کرتے ہوئے کہ ناقص کارکردگی کی ذمہ داری کوچز کو برطرفی کا باعث بنے گی اور انہیں کچھ نہیں ہوگا۔ وسیم اکرم   نے کوچز کو برقرار رکھنے پر زور دیا لیکن ٹیم کی مکمل اوور ہال کی حمایت کی۔