لکی مرو ت حملے میں شہید کیپٹن اور جوانوں کی نما ز جنازہ ادا، وزیراعظم کا کیپٹن فراز الیاس کے گاؤں کا نام ہید سے منسوب، ماڈل ویلج بنانے کا اعلان 

لکی مرو ت حملے میں شہید کیپٹن اور جوانوں کی نما ز جنازہ ادا، وزیراعظم کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    لاہور،بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فورسز کی گاڑی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث شہید ہونیوالے کیپٹن فراز الیاس کی نما ز جنازہ لاہور میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں وزیر اعظم شہباز شریف،  وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا، عسکری حکام، کور کمانڈر پشاور، حاضر سروس افسران، جوانوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،وزیر اعظم شہباز شریف نے شہید کے جنازے کو کاندھا بھی دیا۔شہید کیپٹن کے لواحقین سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے شہید کے گاؤں کو ماڈل ویلیج بنا نے کا اعلان کرتے ہوئے گاؤں کا نام فراز الیاس شہید کے نام سے بھی منسوب کرتے ہوئے کہا قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے، بزدل دہشتگرد ہمارے امن کے عزم کو متزلزل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے، اللہ تعالی کسی کسی کو یہ عظیم مقام بخشتا ہے، قرآن مجید میں فرمان ہے شہید کو مردہ مت کہو یہ زندہ ہیں، شہید کیپٹن فراز الیاس سارے خاندا ن کیلئے جنت میں مقام بنا گئے،پاک فوج کے ہزاروں جوانوں نے جان کا نذرانہ پیش کیا، یقین دلاتا ہوں شہید کی عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائیگی، انکا خون ضرور رنگ لائیگا۔ شہبا ز شریف نے کہا وطن کی خاطر جان دینے والوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے، پاکستان کے دشمنوں کا مکمل خاتمہ، ارض پاک سے دہشتگردوں کو ختم کر کے ہی دم لیں گے۔بعد  قصور کے گاؤں رائے کلاں سے تعلق رکھنے والے 26سالہ شہید کیپٹن محمد فراز الیاس کی مکمل فوجی اعزاز کیساتھ تدفین کر دی گئی، بعدازاں شہید کو پاک فوج کے دستے نے سلامی پیش کی، وزیر اعظم اورعسکری حکام نے شہید کی قبر پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور قبر پر پھول رکھے، شہید کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قبل ازیں کیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور،نائک حسین علی،سپاہی اسداللہ،سپاہی منظور حسین اور سپاہی ارشد محمود کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کی گئی۔حملے میں شہید ہونیوالے دیگر افسران اور جوانوں کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیئے گئے جہاں انہیں فوجی اعزاز کیساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، بہادر شہدا کی یہ قربانیاں ہمار ے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -