استحکام پاکستان پارٹی کا پنجاب حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ 

  استحکام پاکستان پارٹی کا پنجاب حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (آن لائن) استحکام پاکستان پارٹی نے پنجاب حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ آئندہ  مالی سال 2024-25 کے بجٹ کے بعدپاکستان استحکام پارٹی نے  اپنی پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ آئی پی پی اپنے اس اجلاس میں حکومت میں شمولیت سمیت پارٹی کی یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی اور دیگر امور پر سوچ بچار کرے گی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آئی پی پی نے پنجاب میں موجودہ حکومت کا حصہ بننے کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے دو وزارتیں مانگ رکھی ہیں اور اپنے دو ارکان اسمبلی شعیب صدیقی اور غضنفر عباس چھینہ کے نام وزارتوں کے لئے دے رکھے ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آئی پی پی کو صرف ایک وزارت کا عندیہ دے رکھا ہے۔

استحکام پاکستان

مزید :

صفحہ اول -