قومی اقتصادی سروے 23-24 آج جاری کیا جائے گا

 قومی اقتصادی سروے 23-24 آج جاری کیا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی)قومی اقتصادی سروے برائے مالی سال2023-24(آج)منگل کو جاری کیا جائے گا۔وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب پاک سیکرٹریٹ کے پی بلاک آڈیٹوریم میں اقتصادی سروے کے اجرا کی تقریب کی صدارت کریں گے۔اس موقع پروفاقی وزیرمنصوبہ بندی ترقی وخصوصی اقدامات پروفیسراحسن اقبال، وزیرمملکت اقتصادی امورعلی پرویز ملک، حکومت کی اقتصادی ٹیم کے اراکین، سیکرٹری خزانہ امداداللہ بوسال اورچئیرمین ایف بی آر سمیت منصوبہ بندی اوردیگرمتعلقہ وزارتوں کے سیکرٹری بھی ہوں گے۔ قومی اقتصادی سروے میں جاری مالی سال کے دوران اہم سماجی و اقتصادی اہداف اور مختلف شعبوں میں پیشرفت کی تفصیلات شامل ہوں گی۔ اقتصادی سروے میں زراعت، مینوفیکچرنگ، صنعت، خدمات، توانائی،انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، کیپٹل مارکیٹس، صحت، تعلیم، ٹرانسپورٹ اور مواصلات سمیت مختلف شعبوں میں پیشرفت اوراقتصادی رجحانات کا احاطہ کیا جائیگا۔ علاوہ ازیں قومی اقتصادی سروے میں افراط زر، تجارت، قرضوں کی ادائیگی، آبادی، روزگار، ماحولیاتی تبدیلیوں اور سماجی تحفظ کے شعبہ جات میں حکومتی اقدامات اور رجحانات کا بھی تفصیل سے ذکرہوگا۔

اقتصادی سروے

مزید :

صفحہ اول -