انقلاب نزدیک، قوم عمران خان کی کال کا انتظار کر ے: عمر ایوب

انقلاب نزدیک، قوم عمران خان کی کال کا انتظار کر ے: عمر ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                          سرگودھا (آئی این پی)پی ٹی آئی رہنماء و اپوزیشن لیڈ ر عمر ایوب نے کہا ہے کہ عدالت میں جانے سے روکنا غیر آئینی ہے،معاملہ ایوان میں اٹھاؤ ں گا کہ اپوزیشن لیڈر کا راستہ روکا گیا ہے، انقلاب نزدیک ہے، حکمرانوں کی رخصتی کا وقت قریب آگیا ہے، قوم عمران خان کی کال کا انتظار کرے، گندم اسکینڈل میں شہباز شریف اور محسن نقوی براہ راست ملوث ہیں۔ وہ سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم صبح 8 بجے سے ڈی پی او چوک میں کھڑے ہیں، پولیس والے کہہ رہے کہ سیکیورٹی کلیئرنس ہو رہی ہے، بم ڈسپوزل سکوارڈ اندر ہے۔پولیس عدالت پر فائرنگ کرنیوالوں کو پکڑ نہیں سکتی ہمیں روکا جا رہا ہے۔ ہمیں عدالت میں نہ جانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی جا رہی ہے۔ملک میں آئین نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ہے۔بجٹ کے بعد ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ٹیکسوں کی بھرمار سے عام آدمی مہنگائی کے بوجھ تلے مزید دب جائیگا۔ عمر ایوب خان نے کہا کہ حکمرانوں کی رخصتی کا وقت نزدیک آگیا ہے، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں خوفناک اضافہ کر دیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ انقلاب نزدیک ہے قوم بانی پی ٹی آئی کی کال کا انتظار کرے بجٹ میں خوفناک مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے، گندم اسکینڈل میں شہباز شریف اور محسن نقوی براہ راست ملوث ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنمابابر اعوان کا کہنا تھا کہ پولیس والوں کو بھی نہیں پتہ ہمیں کیوں روکا ہوا ہے۔آج معزز عدالت کے جج نے ہمارے کیسوں پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ دینا تھا۔کوشش کی جا رہی ہے کہ انصاف نہ ہو۔فیئر الیکشن نہ ہوں۔ مرضی کے نتائج لینے کیلئے عدالت پر فائرنگ ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کیسا قانون ہے۔ ججز کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔ وکلاکو انصاف کیلئے کھڑے ہونے سے روکا جا رہا ہے۔با بر اعوان نے کہا کہ حکمران آج اتنا ظلم کریں جتنا کل برداشت کر سکیں، پاکستان میں چند لوگ ملک کی سلامتی سے کھیل رہے ہیں، ہمیں بھارت سے اتنا خطرہ نہیں جتنا ان لوگوں سے ہے۔

عمرایوب 

مزید :

صفحہ اول -