سرکاری سکولز کی نجکاری کیخلاف درخواست پر حکومت کو نوٹس 

 سرکاری سکولز کی نجکاری کیخلاف درخواست پر حکومت کو نوٹس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ  نے سرکاری سکولز کی نجی کاری کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر کے جواب مانگ لیا.لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی جس میں سرکاری اسکولز کی نجی کاری کے اقدام کو چیلنج کیا گیا. درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے سرکاری سکولز کی نجی کاری کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ذریعے سرکاری سکولز نجی شعبے کو منتقل کیے جائیں گے  درخواست میں استدعا کی گئی کہ سرکاری اسکولز کو نجی شعبے میں دینے سے روکا جائے.

نوٹس جاری 

مزید :

صفحہ آخر -