سانحہ 9مئی،ایم این اے امجد خان نیازی سمیت 70 ملزمان بری

سانحہ 9مئی،ایم این اے امجد خان نیازی سمیت 70 ملزمان بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا(بیورورپورٹ)انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے روز تھانہ سٹی میانوالی میں درج مقدمہ نمبر348 اور 355 کا فیصلہ سنا تے ہوئے جیل میں بند رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی،امیر سوانسی اور برضمانت احسان اللہ ٹوانہ سمیت 70 کے قریب ملزمان کو بری کردیا۔ اس موقع پر عدالت کے باہر امجد خان نیازی کے وکیل جواد مظہر دھون ایڈوکیٹ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حق اور سچ کی فتح ہوئی جیل میں بند امجد خان نیازی سمیت دیگر ملزمان کو گزشتہ روز عدالت سے بری کردیا گیا،مستغیث مقدمہ استغاثہ ثابت کرنے میں ناکام رہا۔استغاثہ کوئی ٹھوس ثبوت  پیش نہ کرسکا،1 سو سے زائد شہادتیں عدالت میں پیش ہوئی کوئی ٹھوس شہادت نہ پیش کئے جانے کے باعث طویل عرصہ سے بے گناہ قید افراد کو آج عدالت نے بری کردیا۔

ملزمان بری

مزید :

صفحہ آخر -