ساہیوال،ٹیچنگ ہسپتال میں آتشزدگی کا واقعہ،تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

ساہیوال،ٹیچنگ ہسپتال میں آتشزدگی کا واقعہ،تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال(بیورو رپورٹ/ڈسٹر کٹ رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال چلڈرن وارڈ میں آگ لگنے کی تحقیقات کے لئے کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی سر براہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 8مئی کو ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن نرسری وارڈ میں شارٹ سر کٹ کی وجہ سے لگنے والی آگ کی تحقیقات کروانے کے لئے کمشنر ساہیوال ڈویژن کی سر براہی میں کمیٹی تشکیل دے دی جس میں ممبران کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید چیئر مین،ممبران ڈپٹی کمشنر صائمہ علی،پر نسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عمران حسن خان،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر اختر محبوب پر مشتمل ہے جو آگ لگنے کے واقعہ کی مکمل تحقیقات کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کو رپورٹ پیش کریں گے۔

کمیٹی تشکیل

مزید :

صفحہ آخر -