پاکستان کی چین کو برآمدات 2.41 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں 

پاکستان کی چین کو برآمدات 2.41 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آئی این پی)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مئی 2024 میں  پاکستان کی چین کو برآمدات 172.6 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جس کے نتیجے میں مالی سال 24-2023 کے پہلے 11 ماہ کے دوران چین کو مجموعی برآمدات 2.4093 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔گوادر پرو کے مطابق یہ مالی سال 23-2022 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 0.1 فیصد کا معمولی اضافہ ہے، جب چین کو برآمدات کا حجم 2.407 ارب ڈالر تھا۔گوادر پرو کے مطابق ٹی ڈی اے پی کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مئی 2024 میں تمام شراکت دار ممالک کو پاکستان کی مجموعی اشیا کی برآمدات 2.792 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 27.08 فیصد زیادہ ہیں۔ جولائی تا مئی 24-2023 کے دوران تمام شراکت دار ممالک کو پاکستان کی برآمدات 28.07 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو مالی سال 23-2022 کے پہلے 11 ماہ کے مقابلے میں 10.65 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔

  برآمدات

مزید :

صفحہ آخر -