سیاحت کے فروغ کی پالیسی تمام فریقوں کی مشاورت سے تشکیل دی جائیگی: رانا مشہود

  سیاحت کے فروغ کی پالیسی تمام فریقوں کی مشاورت سے تشکیل دی جائیگی: رانا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                         اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانامشہود احمدخان نے کہا ہے کہ سیاحت کی بحالی  پاکستان کی معاشی بحالی ہے،تمام فریقوں کی مشاورت سے سیاحت کے فروغ کے لئے پالیسی تشکیل دی جائے گی، نوجوانوں کو ہنرمندی کی تربیت سمیت دیگر مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔ پیر کو پاکستان ٹریول سمپوزیم میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  سیاحت کی بحالی پاکستان کی معاشی بحالی ہے۔ ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جارہیہیں۔ حکومت ملک کی معاشی بحالی کے لئے پالیسی سازی پر کام کررہی ہے۔ ہم نوجوانوں کے لئے شمولیتی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے میرٹ پر مبنی پالیسیاں تشکیل دی جارہی ہیں۔ ہم نوجوانوں کی صلاحیتیں دنیا کے سامنے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر شعبوں کی طرح سیاحت کی صنعت کافروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس حوالے سے حکومت ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔پالیسیوں کے تسلسل سے استحکام آتا ہے۔ پنجاب یوتھ پالیسی لانے والا پہلا صوبہ ہے۔ ہم نے پنجاب میں نوجوانوں کو ہنر کی تعلیم دی اور لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔ پنجاب کی طرح دیگر صوبوں میں نوجوانوں کی ترقی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں پاکستان کا جھنڈا فخر سے بلند کرنا چاہتے ہیں۔ تمام فریقوں کی مشاورت سے سیاحت کے فروغ کے لئے پالیسی تشکیل دی جائے گی۔ اس سے ملک کا مثبت تشخص دنیا میں اجاگر ہو گا۔

رانامشہود 

مزید :

صفحہ آخر -