اختلافات ہوتے رہتے ہیں لیکن  اتحاد نہیں ٹوٹتے، قمر زمان کائرہ 

  اختلافات ہوتے رہتے ہیں لیکن  اتحاد نہیں ٹوٹتے، قمر زمان کائرہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اتحادیوں میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں لیکن اس سے اتحاد نہیں ٹوٹتے،حکومت ہو یا اپوزیشن سب ہتک عزت پر میڈیا والوں کے ساتھ ہیں، قانون بنانا اسمبلیوں اور پارلیمان کا اختیار ہے،پنجاب حکومت  کو ہتک عزت قانون کے حوالے سے اتحادیوں سے مشاورت کرنی چاہیے تھی۔ ایک  نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  قمر زمان کائرہ نے کہا کہ قانون بنانا اسمبلیوں اور پارلیمان کا اختیار ہے،قانون تبدیل ہوتا رہتا ہے،پنجاب حکومت  کو ہتک عزت قانون کے حوالے سے اتحادیوں سے مشاورت کرنی چاہیے تھی، حکومت کو اس پر اب بھی مشاورت کرلینی چاہیے،اتحادیوں میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں لیکن اس سے اتحاد نہیں ٹوٹتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اتحادی کہہ رہے ہیں بل پر بحث کر کے اس میں ترمیم کی جائیں گی،حکومت ہو یا اپوزیشن سب ہتک عزت پر میڈیا والوں کے ساتھ ہیں 

 کائرہ 

مزید :

صفحہ آخر -