ایس آر ایف پاکستان15 فیشن شو، فنکاروں، ماڈلز کا میلہ سج گیا

ایس آر ایف پاکستان15 فیشن شو، فنکاروں، ماڈلز کا میلہ سج گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹائل رن وے پاکستان فیشن شو سیزن 15 (SRF15) میں فنکاروں، ماڈلز اور عمائدین شہر کا میلہ سج گیا۔ تفصیلات کے مطابق کلاک ٹاور مین منعقدہ اسٹائل رن وے پاکستان سیزن 15 کے رنگا رنگ فیشن شو نے کامیابی کے ریکارڈ توڑ دیئے۔ قائمقام چیئرمین کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان عبدالسلام دادا بھائی مہمانِ خصوصی تھے۔ ریمپ پر فی میل ماڈلز، نادیہ حسین، زینب فاطمہ، اروبا مرزا، زرمینا اکرام، انعم عقیل، بینیٹا ڈیوڈ، سدرہ ساجد، اریج چوہدری، سانچ راجپوت، نیہا لاج، ردا علی، سونیا آصف، میل ماڈلز تقی احمد، شعیب حسن، فوزان خان، علی رضا، اکرام خان، رافع مغل، عادل خان، کاشف خان نے کیٹ واک کی۔ ڈیزائنرز ان اسٹائل میناکاری، نوک پلک، عزیر برائیڈل، اومو بائی افتخار، فیشن زون و دیگر نے اپنے ملبوسات کی نمائش کی۔ بیک اسٹیج فی میل اینڈ میل آفیشل میک اپ ٹیم اسپاٹ لائٹ سیلون اینڈ اسپاٹ لائٹ سیلون فارمین بائی اسماء ناز تھیں۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو اور آرگنائزر ضیاء ظفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے سے فیشن انڈسٹری کی ترقی و ترویج کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔ SRF-15 اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 14 فیشن شو کامیابی کے ساتھ منعقد کیے گئے ہیں اور میں اپنی ٹیم کا مشکور ہوں جس نے شو کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیشن شو میں نئے میل اور فی میلز ماڈلز کو بھی آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع فراہم کررہے ہیں تاکہ وہ بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا سکیں۔