جان بچانیوالی ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر تحریک التوا پیش

 جان بچانیوالی ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر تحریک التوا پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر تحریک التوا پیش کر دی گئی۔وزیرِ صحت سندھ عذرا پیچوہو نے ایوان میں بتایا کہ بین الاقوامی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ وہ کم قیمت پر دوائیں نہیں دے سکتے۔انہوں نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت مفت ادویات سرکاری اسپتالوں میں فراہم کر رہی ہے اگر دواؤں کی قیمتیں نہ بڑھائیں تو یہ کمپنیاں بند ہو جائیں گی۔