مبینہ مقابلے میں ہلاک ملزم مولا بخش عرف نندھو نکلا، تصویر سامنے آ گئی

مبینہ مقابلے میں ہلاک ملزم مولا بخش عرف نندھو نکلا، تصویر سامنے آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم خیرپور کا عادی جرائم پیشہ مولا بخش عرف نندھو نکلا۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز کراچی کے علاقے سچل، جلبانی چوک پر مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم کی شناخت مولا بخش عرف نندھو کے نام سے ہو گئی، مارا گیا ملزم سندھ کے مختلف تھانوں میں 26مقدمات میں ملوث نکلا۔ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کے مطابق ہلاک ملزم کا تعلق ضلع خیرپور سے ہے، ملزم 2014 سے اب تک 26 مقدمات میں ملوث نکلا ہے، مولا بخش پولیس کے ساتھ مقابلوں، اقدام قتل، اور منشیات فروشی، غیر قانونی اسلحے، لوٹ مار کے واقعات اور دیگر وارداتوں میں بھی ملوث رہا۔ڈاکٹر فرخ رضا نے بتایا کہ ہلاک ملزم کے خلاف کراچی سمیت سندھ کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے، جن میں بی سیکشن خیرپور، ایئرپورٹ سٹی، زمان ٹان، کے آئی اے، عوامی کالونی، بلوچ کالونی شامل ہیں۔ہفتے کو چند ملزمان ایک شہری فہد ستار سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی، اہلکاروں نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، جس پر انھوں نے پولیس پر فائرنگ کی، تاہم جوابی فائرنگ سے مولا بخش مارا گیا۔ایس ایس پی کے مطابق مقابلے کے دوران ملزم کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے، جب کہ ہلاک ملزم سے پستول، چھینے ہوئے موبائل فونز، نقد رقم اور موٹر سائیکل ملی تھی، ملزم کا مزید کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔