دشمنان وطن قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے، حافظ احمدعلی

دشمنان وطن قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے، حافظ احمدعلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام (رابطہ)پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل حافظ احمدعلی، سربراہ یوتھ ونگ کراچی ڈویژن رانامحمدصابرودیگر نے لکی مروت واقعے میں کیپٹن سمیت 7جوانوں کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ دشمنان وطن قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے،مسلمان شہادت کے رتبے کو اپنے لئے سعادت سمجھتے ہیں، لہٰذا پوری قوم اپنے فوجی جوانوں کی شہادت پر فخر کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسزعلاقے میں ملک دشمنوں کی سرکوبی کے لئے سرگرم ہیں جس پر دہشتگردوں کی چیخیں نکل رہی ہیں،ہماری افواج آخری دہشتگرد کی موجودگی تک اپناکام کرتی رہیں گی اور دہشتگردوں کو چن چن کر ان کے بلوں سے نکال کر کیفرکردارتک پہنچائیں گی۔ انہوں نے شہداء کیپٹن محمدسرفرازالیاس،صسوبیدار میجر محمدنذیر، لانس نائیک محمدانور، لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسداللہ، منظورحسین اور راشدمحمود کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم لکی مروت واقعے میں شہید ہونے والے قوم کے سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ جے یوآئی رہنماؤں نے کہاکہ افواج پاکستان کی بدولت ملک میں امن وامان قائم ودائم ہے اور ان شاء اللہ قائم رہے گا۔