سندھ میں رواں سال معمول سے زائد بارشوں کا امکان

سندھ میں رواں سال معمول سے زائد بارشوں کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سندھ میں رواں سال معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے جبکہ جولائی میں کراچی میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو سکتا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی کا موسم جون میں گرم اور مرطوب رہے گا۔سردار سرفراز کے مطابق جون میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ گرمی کی شدت میں مذید اضافے یا ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے۔چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ اس دوران سمندری ہواں کے باعث شام میں مطلع جزوی ابر آلود ہو سکتا ہے۔دوسری جانب کراچی میں ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، شہر میں مطلع جزوی ابر آلود، موسم گرم اور مرطوب ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔