پی آئی اے نے فیصل آباد اور کراچی کے درمیان فضائی رابطہ بحال کردیا

پی آئی اے نے فیصل آباد اور کراچی کے درمیان فضائی رابطہ بحال کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اندرون ملک سفر کرنے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی، پی آئی اے نے بڑے شہر میں ہفتہ وار پروازوں کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے)نے فیصل آباد اور کراچی کے درمیان فضائی رابطہ بحال کردیا۔ترجمان نے بتایا کہ 7ماہ کے بعد پہلی پرواز کراچی اورفیصل آبادکے درمیان آپریٹ کی گئی، دونوں شہروں کے درمیان پی آئی اے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کریگی۔پہلی پروازسے170مسافرروانہ ہوئے، پروازوں سے فیصل آباد سے براستہ کراچی بیرون ملک سفر کرنیوالوں کو سہولت میسر آئے گی۔فیصل آبادایئرپورٹ پرپروازروانگی کے وقت کیک کاٹا گیا اور مسافروں کو پھول پیش کئے گئے۔ترجمان کے مطابق مسافروں کو پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجر شاہد حسین، اسٹیشن مینیجر محمد عرفان، سول ایوی ایشن اور اے ایس ایف حکام نے رخصت کیا۔