ہائیکورٹ‘ نیب‘ایف آئی اے کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت 

ہائیکورٹ‘ نیب‘ایف آئی اے کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کابینہ کی تحریک انصاف کے بانی چئیرمین اور دیگر رہنماؤں کیخلاف مقدمات کی منظوری کیخلاف درخواست پر نیب اور ایف آئی اے کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر  سماعت کی. تو عدالتی استفسار پر بتایا کہ نیب اور ایف آئی اے کا جواب ابھی داخل نہیں ہوا. عدالت نے جواب داخل کرانے کیلئے 12 جون تک مہلت دے دی.سردار لطیف کھوسہ نے نشاندہی کی کہ پنجاب کابینہ نے 24 مئی کو پی ٹی آئی رہنماؤں کو مزید مقدمات میں نامزد کرنے کی منظوری دی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کے زیر صدارت اجلاس میں رہنماوں کو مقدمات میں نامزد کرنے کا فیصلہ کیا۔ وکیل نے استدعا کی  کہ پنجاب کابینہ کے 24 مئی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

مہلت