ملک شاپس کی چیکنگ، دودھ میں ملاوث ثابت، جرمانے

ملک شاپس کی چیکنگ، دودھ میں ملاوث ثابت، جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوز رپورٹر) ملتان بل پھاٹک مظفر آباد، القریش فیز 2 اور گارڈن ٹان میں 3 ملک شاپس کو ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر 38 ہزار روپے کے جرمانے عائد کردیے گئے۔ اسی طرح مدینہ ٹان ٹاٹے پور روڈ پر فاسٹ فوڈ پوائنٹ کو خام اجزا کو ڈھانپ کر نہ رکھنے، صاف پانی کا استعمال نہ کرنے پر 25 ہزار جبکہ کریانہ سٹور کو چائنہ نمک فروخت کرنے اور سٹور ایریا میں حشرات کی بھرمار ہونے پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اسکے علاہ مجاہد آباد عبدالحکیم میں آئس فیکٹری کو آئس بلاکس میں ذرات پائے جانے، فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس نہ ہونے پر(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

 15 ہزار جبکہ کچہ کھوہ میں کریانہ سٹور کو چائنہ نمک اور ایکسپائری ریسپی مصالحہ جات فروخت کرنے پر 17 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ مزید محلہ اسلام پورہ میلسی میں بیکری کو فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس نہ ہونے، خوراک کی زمین پر سٹوریج، سٹوریج ایریا میں گندگی ہونے جبکہ معصوم شاہ کالونی بوریوالا میں سپر سٹور کو ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز فروخت کرنے پر 15، 15 ہزار روپے کے جرمانے عائد کردیے گئے۔ مزید برآں محمد نگر بوریوالا میں لوکل سنیکس یونٹ کو خوراک کی تیاری میں ایکسپائرڈ فلیورز کا استعمال کرنے پر 25 ہزار روپے جرمانہ کیا