سمگلرز کا گھیراؤ، کروڑوں مالیتی نان کسٹم پیڈ سامان برآمد

سمگلرز کا گھیراؤ، کروڑوں مالیتی نان کسٹم پیڈ سامان برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوز رپورٹر) ممبرکسٹم اشد جواد اور چیف کلکٹر رباب سکندر کی ہدایات پر کسٹم کلکٹریٹ ملتان نے اسمگلرز کیخلاف کریک ڈاون  تیز کردیا ہے۔ مالی سال 2023،24 نے اسمگلرز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے  400 کروڑ سے زائد ریونیو اکھٹا کیا۔ کلکٹر کسٹم ملتان عمران سجا د بخاری اور ایڈیشنل کلکٹر کسٹم شاہ فیصل سہو کے حکم پر ڈپٹی کلکٹر مریم جمیلہ اور دیگر اسٹاف نے کاروائیاں کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ گاڑیاں غیر ملکی جعلی کرنسی  موبائل فون، سپئیر پارٹس، ایرانی تیل اور دیگر اسمگل شدہ اشیا تحویل میں لے لی، کلکٹر کسٹم نے بتایا کہ مالی سال 2024،23، میں (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

 97 مال بردار گاڑیاں، 302 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، 2 کروڑ مالیت کی غیر ملکی کرنسی 20 کروڑ سے زائد اسمگل شدہ کھانے کی اشیا 10کروڑ سے زائد اسمگل شدہ ٹائر 8 کروڑ سے زائدکے اسپئیر پارٹس اور 14 کروڑ سے زائد مالیت کا 4لاکھ 73 ہزار 5سو لٹر ایرانی تیل و ڈیزل پکڑا جبکہ 30 کروڑ سے زائد کی سگریٹ 6 کروڑ سے زائد الیکٹرانک اشیا اور 27 کروڑ روپے سے زائد کے موبائل فون بھی برآمد کئے ہیں۔ مالی سال23 2024 میں کلکٹریٹ کسٹم آف ملتان نے 839 کیسز درج کئے  جو کہ گزشتہ سال سے 143 فیصدزیادہ ہے اور گزشتہ مالی سال کی نسبت 48 فیصد ریونیو میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ اسمگل شدہ گاڑیوں کے 303 کیسز درج کئے ہیں۔ جو کہ گزشتہ مالی سال سے90 فیصد زیادہ اور سرکاری خزانے کو گزشتہ سال کی نسبت 148 فیصد زیادہ ریونیو حاصل ہوا ہے ملتان ائیرپورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کا جعلی کرنسی اور سونا موبائل فون ودیگر اشیا بھی پکڑ گئی ہیں۔ کلکٹر کسٹم ملتان عمران سجاد بخاری نے کہا کہ ممبر کسٹم اشد جواد اور چیف کلکٹر پنجاب رباب سکندر کی ہدایت پر اسمگلر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔ کسی کو بھی غیر قانونی طریقہ سے سامان لانے اور لے جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی اسمگلنگ کے جرم میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کی نسبت اس سال کسٹم کی کاروائیوں اور سرکاری خزانے میں  مجموعی طور پر 60 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔