ملتان، سوئی گیس ٹاسک فورس سرگرم، مزید نو کنکشن منقطع، ہزاروں روپے کی ریکوری

ملتان، سوئی گیس ٹاسک فورس سرگرم، مزید نو کنکشن منقطع، ہزاروں روپے کی ریکوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نیوز رپورٹر) سوئی گیس ٹاسک فورس کی روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری، مزید نو میٹر منقطع اور 75000 روپے کی ریکوری۔ تفصیلات کے مطابق چار صارفین کے میٹر یا سروس گھر کے اندر لگے ہوئے تھے۔ ٹاسک فورس نے انکے میٹر منقطع کردیئے، جبکہ مز(بقیہ نمبر30صفحہ7پر)

ید چار صارفین کے میٹر سروس ہو منتقل کروا دیئے جس سے کمپنی کو گیس لیکج میں بچت ہوئی ہے۔ اس کے علاہ دو صارفین کے میٹر کانٹر ٹوٹے ہونے کی بنا پر منقطع کئے گئے،  انکے میٹر مشکوک پائے گئے تھے، ملتان کے علاقہ چودہ نمبر میں تین صارفین کمپریسر لگا کر گیس کھینچتے ہوئے پائے گئے، جنکے میٹر منقطع کر دیئے گئے۔ اسکے علاہ پانچ کمرشل ایکٹو اور پانچ منقطع صارفین کو بھی چیک کیا گیا، ایک سے زائد گھروں کو ایکسٹینشن کے ذریعے گیس کی وجہ سے پانچ صارفین کے ربڑ پائپ اتروا دیئے گئے، اس کے علاہ ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے 75000 روپے کی جرمانہ کی مد میں ریکوری بھی کروائی۔ انچارج ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ صبح شام کاروائیوں سے خاطر خواہ کامیابی ملی ہے۔