دیہی علاقوں کی ترقی پر فوکس، حلقہ میں جلد کام شروع ہوجائیں گے، خالد محمود وارن

دیہی علاقوں کی ترقی پر فوکس، حلقہ میں جلد کام شروع ہوجائیں گے، خالد محمود ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

احمدپورشرقیہ (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے سردارملک خالد محمود وارن نے کہا ہے کہ حکومت دیہاتوں کو شہر وں سے ملانے والی سڑکوں کی تعمیر پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔ تاکہ دیہی علاقوں میں رہنے و(بقیہ نمبر27صفحہ7پر)

الوں کو شہر اور منڈیوں سے رابطوں میں آسانی پید ا ہوسکے۔ اپنی رہائش گا ہ پر عمائدین علاقہ سے ملاقا ت میں انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے حلقہ کے مسائل کی لسٹ بنا کر وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کو دے دی ہے۔ فنڈز کے اجرا کے ساتھ ہی حلقہ میں ترقیاتی کاموں پر کا م شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا احمدپورشرقیہ کوجھانگڑہ  شرقی موٹروے انٹرچینج سے ملانے والی سڑ ک کی تعمیر آخری مرحلے میں ہیں۔ محمود شہید سے کوٹلہ موسی خان تک زیر تعمیر سڑک کا کا م بھی جو ن کے مہینے میں مکمل کر لیا جا ئے گا۔