دو کوٹہ، منشیات فروش گرفتار، 5کلو سے زائد چرس برآمد، تحقیقات کا دائرہ وسیع

دو کوٹہ، منشیات فروش گرفتار، 5کلو سے زائد چرس برآمد، تحقیقات کا دائرہ وسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 دوکوٹہ (نامہ نگار)پولیس چوکی دوکوٹہ کے انچارج مختیار احمد ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر بد نام زمانہ منشیات فروش محمد اعظم ولد اللہ دتہ قوم کہمار سکنہ چک ون ایم کو لالہ امین چوک سے گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 5200 گرام چرس برآمد(بقیہ نمبر20صفحہ7پر)

 کر لی اور اس کے خلاف تھانہ مترو میں مقدمہ نمبر 474/24 درج کروا دیا چوکی انچارج مختیار احمد نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں ان کا خاتمہ ہر صورت یقینی بنائیں گے  رانا سہیل انور، ظفر اقبال گوراسی، محمد کاشف، محمد اکمل اور شہباز سگو بھی اس موقع پر موجود تھے۔