لاہورہائیکورٹ، ہیلتھ ملازمین کی رٹ درخواست، قانونی اعتراضات ختم،انٹراکورٹ اپیل قابل سماعت قرار

لاہورہائیکورٹ، ہیلتھ ملازمین کی رٹ درخواست، قانونی اعتراضات ختم،انٹراکورٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(خصو صی  ر پورٹر)  لاھور ہائی کورٹ ملتان بینچ کے ججز جسٹس مسعود عابد نقوی اور اور جسٹس انوار حسین پر مشتمل ڈویژن بینچ نے محکمہ ہیلتھ بھکر کے دو ملازمین محمد اجمل(بقیہ نمبر23صفحہ7پر)

 اور ناہید پروین کی رٹ  درخواست پر لگائے گئے قانونی اعتراضات کو ختم کرتے ھوئے ان کی انٹرا کورٹ اپیل کو قابل سماعت قرار دے دیا ہے۔  پٹیشنرز کے وکیل محمد عامر خان بھٹہ نے فاضل عدالت کو اگاہ کیا کہ پٹیشنرز کے تقرر نامے جاری ہو چکے ہیں۔  اور ان کا میڈیکل بھی ہو چکا ہے مگر انہیں ڈیوٹی پر نہیں لیا جا رہا ہے اور ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے جب عدالت عالیہ نے چیف ایگزیکٹو افیسر ہیلتھ اتھارٹی بکھر سے جواب طلب کیا تو انہوں نے ان کے تقرر نامے مسترد کر دیے پٹیشنرز کے وکیل نے فاضل بینچ کو بتایا کہ سنگل بینچ نے یہ کیس اسی سی ای او ہیلتھ اتھارٹی کو بھجوا دیا جس نے ان کے تقرر نامے منسوخ کیے تھے اس لیے اس سے انصاف کی توقع کرنا عبث ہے