گلی محلوں میں کتوں کی ”ٹیمیں“ شہریوں پر حملے، سینکڑوں زخمی

گلی محلوں میں کتوں کی ”ٹیمیں“ شہریوں پر حملے، سینکڑوں زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)ملتان اور گردونواح میں کتا کاٹے کے کیسسز بڑھنے لگے یکم جنوری 2024 سے 31 مئی 2024 تک کتا کاٹے کے کل 2 ہزار 156 مریضوں کو نشتر ہسپتال ملتان لایا گیا ہے جن کو کتا کاٹے کی ویکسین لگا کر گھروں کو بھیج دیا گیا ایم ایس نشتر کے میڈیا کوآرڈینیٹر کے مطابق یکم جنوری 2024 کو کتا کاٹے کے کل 376 کیسسز،فروری 2024 کو 410،مارچ 2024 کو 435ماپریل 2024 کو 447 اور مئی 2024 کو کل 488 کیسسز نشتر لائے گئے جن کو کتا کاٹے کی ویکسین لگائی گئی تھی ایم ایس نشتر کے میڈیا کوآرڈینٹر کے مطابق ہسپتال میں کتا کاٹے کی ویکسین ہسپتال میں موجود ہے۔