الپہ، لاپتہ3سالہ بچے کی لاش نہر سے برآمد، کاروائی شروع

الپہ، لاپتہ3سالہ بچے کی لاش نہر سے برآمد، کاروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)ملتان تھانہ الپہ کے علاقے میں 03 سالہ باغ علی کے لاپتہ ہونے کا معاملہ، 03 سالہ بچے کی لاش نہر سے مل گئی واضح رہے بچے کے والد سید مہر علی شاہ نے پولیس تھانہ الپہ کو اطلاع دی کہ وہ کھوہ بھینی والا موضع شاہ پور کا رہائشی ہے سائل ائیر پورٹ ملتان میں ملازم ہے مورخہ 07.06.2024 بوقت تقریبا 8 بجیدن سائل کا بیٹا سید باغ علی شاہ بعمر تقریبا 3 سال گھر کے باہر نکلا جو کہ کافی دیر بعد تک گھر واپس نہ آیا۔  ارد گرد تلاش کیا مگر بچہ کا کہیں پتہ نہ چلا۔جبکہ پولیس نے اطلاع موصول ہونے پر وقوعہ کا مقدمہ نمبر  24/973 مورخہ 07.06.2024 بجرم 363 ت پ تھانہ الپہ درج کر کے کارروائی پولیس شروع کر دی ابتدائی امور تفتیش عمل میں لاتے ہوئے گھر کے سامنے رواں نہر کو فوری طور پر بذریعہ SDO کنال پانی بند کروایا اور(بقیہ نمبر3صفحہ7پر)

 ریسکیو 1122 کی ٹیم اور پرائیوٹ غوطہ خورں کے ذریعے  بچہ سید باغ علی شاہ بعمر 3 سال  کی تلاش جاری رکھی گھر کے نزدیک باغ آم میں JTT ٹیم کے ہمراہ سرچ اپریشن کیا گیا مقامی آبادی نزدیکی گاں وغیرہ  کی مساجد میں اعلانات  کے ذریعے پتہ جوئی /تلاش جاری رکھی مورخہ  09.06.24 بوقت تقریبا  12/30PM لنک کنال نہر جو کہ گھر کے سامنے تھی گھر سے کچھ فاصلے پر بچے کی نعش برآمد ہوئی بعد تصدیق شناخت ورثا نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا رپورٹ پوسٹ مارٹم آئندہ موصول ہونے پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی نعش بچہ بغرض آخری رسومات حوالے ورثا ہوئی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچہ نہر میں گر گیا اور ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔