جعلی پیسٹی سائیڈ مافیا کیخلاف شکنجہ تیار، آپریشن، دو ملزم گرفتار

  جعلی پیسٹی سائیڈ مافیا کیخلاف شکنجہ تیار، آپریشن، دو ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹی رپورٹر)ڈویژنل ڈئریکٹر الیاس رضا کلاچی کی سربراہی میں شعبہ پیسٹ وارننگ کی ٹیموں نے جعلی پیسٹی سائیڈز مافیا کیخلاف گھیرا تنگ کردیا۔ڈی جی خان کی تحصیل کوٹ چھٹہ اور مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی سے 3لاکھ88ہزار861 روپے مالیت کی زائد المعیاد زہریں برآمد کرلیں جبکہ موقع سے 2ملزمان کو بھی گرفتار کروادیا۔پیسٹی سائیڈز انسپکٹرز سید فرمان علی شاہ اور محمد سلیمان نے کوٹ چھٹہ میں بغیرڈیلرشپ کے زرعی زہروں کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے زہریں قبضہ میں لیکر بطور مال مقدمہ حوالہ پولیس کیں جبکہ مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں ناصر اکرم نے بغیر ڈیلرشپ لائسنس اور زائد المعیاد زہریں فروخت کرنے والے ملزم کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تمام زہریں قبضہ میں لیکر قانونی کارروائی کی۔اس موقع پر(بقیہ نمبر5صفحہ7پر)

 ڈویژنل ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ الیاس رضا کلاچی کا کہنا تھا کہ وزیرزراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی ہدایت پر جعلی زرعی مداخل تیار و فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے اور اس کاروبار کی بیخ کنی کیلئے تمام ممکنہ کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ملزمان کیخلاف بغیر ڈیلرشپ لائسنس اور زائد المعیاد زہریں فروخت کرنے پر پیسٹی سائیڈز آرڈیننس کی دفعات 21A،26Aاور23Cکے تحت ڈی جی خان اور مظفر گڑھ کے تھانوں سخی سرور اور بیٹ میر ہزار خان میں مقدمات کے اندارج کیلئے استغاثے دائر کردئیے ہیں جبکہ پیسٹی سائیڈز قبضہ میں لیکر حوالہ پولیس کردیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ زرعی زہروں کے نمونہ جات حاصل کرکے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھی بھجوا دئیے گئے ہیں جن کی کیمیائی تجزیہ کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔